پولیس پر پتھراؤکا  مقدمہ :17پی ٹی آئی کارکنان کا 7روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Oct 05, 2024 | 18:33:PM

(ارشاد قریشی)انسداد دہشتگردی عدالت نے فیض آباد میں پولیس پر پتھراؤ کرنے کے مقدمہ میں گرفتار17پی ٹی آئی کارکنان کا 7روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے فیض آباد میں پولیس پر پتھراؤ کرنے کا مقدمہ  میں گرفتار 17 پی ٹی آئی کارکنان اے ٹی سی پیش کئے گئے، ملزمان میں مرزا دانیال،محمد رمضان،شیخ وقار،مبشر،خرم ،سید حیدر،محمد ثقلین،حفیظ،عمیر ،نصیب،سلیمان،غلام مرتضی،عادل،گل نور، وارث ،عجب گل اور حامد بھی گرفتار ملزمان میں شامل  تھے،ملزمان کے خلاف تھانہ صادق آبادمیں انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے، گزشتہ روز ملزمان کے پتھراؤ سے4پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔عدالت نے 7روزہ ریمانڈ پر ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کی خاتون رہنما گھر سے گرفتار، وکیل کے پولیس پر سنگین الزامات

مزیدخبریں