کراچی میں 2خواتین سمیت 4افراد سمندرمیں ڈوب گئے

Oct 05, 2024 | 18:43:PM

(24نیوز) کراچی کے علاقے منوڑا کے ساحل سمندر پر2خواتین سمیت 4افراد سمندرمیں ڈوب گئے۔ 
پولیس کے مطابق  سمندرمیں ڈوبنےکاواقعہ ہٹ نمبر65اور67کےدرمیان پیش آیا،سمندرمیں ڈوبنےوالےافراد کی تلاش شروع کردی گئی،ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 خواتین کی لاشیں مل گئیں،ڈوبنے والی خاتون کی شناخت حافظہ امام اور صبا امام کے نام سے ہوئی ، 2افراد کی تلاش جاری ہے،ایک مرد کی لاش نکال کی گئی جبکہ ایک مرد کی تلاش جاری ہے،ڈوبنے والے دو مردوں کی شناخت معاز امام اور مصطفی آفتاب کے نام سے ہوئی ۔

 فیملی کے منوڑا کے ساحل پر  6 لوگ دستگیر سے پکنک منانے آئے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں:  لاہور: پی ٹی آئی احتجاج، کارکنان آزادی چوک کے علاقے میں پہنچ گئے

مزیدخبریں