عوام پاکستان پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے ناراض لیگی رہنماؤں سے رابطے تیز کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شعیب مختار)اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پر بجلیاں یہ ضرب المثل تو بہت سنی ہو گی لیکن اب ایسا ہی پاکستانی سیاست میں ہو رہا ہے ، ماضی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں میں شمار ہونے والے سابق وزیر اعظم اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نئی جماعت بنانے کے بعد اب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ہی ناراض اراکین کو اپنی پارٹی میں شمولیت کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق عوام پاکستان پارٹی کی اعلیٰ قیادت تنظیمی ڈھانچے کو منظم کرنے کے لیے سرگرم ہو گئی ہے ، مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان عباسی نے ن لیگ کے ناراض رہنماؤں سے رابطے تیز کر دیئے ہیں، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے ن لیگ کے ناراض رہنما سابق گورنر سندھ محمد زبیر سے ملاقات کی گئی ہے، مفتاح اسماعیل نے پی ٹی آئی کے سابق رہنما اسد عمر سے بھی ملاقات کی ہے ،ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کراچی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی تعلق رکھنے والی شخصیات سے بھی ملاقات کی۔
سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے مفتاح اسماعیل سے ملاقات کی تصدیق کرتےہوئے کہا ہے کہ سیاست سے کنارہ کشی اختیار نہیں کی ہے ، آج مفتاح اسماعیل سے میری ملاقات ہوئی ہے ،
شاہد خاقان عباسی بھی رابطے میں ہیں ، کسی بھی سیاست جماعت میں شمولیت کا فیصلہ تاحال نہیں کیا ، سیاسی جماعت میں شمولیت سے متعلق جلد فیصلہ کرونگا ۔