سابق بھارتی کرکٹر اور اداکار کی والدہ کی گلا کٹی لاش برآمد

Oct 05, 2024 | 20:31:PM

 (24نیوز) سابق بھارتی کرکٹر اور اداکار سلیل انکولہ کی والدہ کی  گلا کٹی لاش ان کے فلیٹ سے برآمد ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیاکے مطابق پولیس اہلکار نے بتایا کہ 77 سالہ مالا اشوک انکولہ کی لاش دکن جمخانہ علاقے میں پربھات روڈ پر واقع ان کے فلیٹ میں جمعہ کی دوپہر کو ملی،پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ لاش کا پتا اس وقت چلا جب ان کی نوکرانی فلیٹ پر آئی اور پھر کسی کے دروازے پر جواب نہ دینے کے بعد اس نے رشتہ داروں کو آگاہ کیا۔

 سلیل انکولہ نے 1989 اور 1997 کے درمیان ایک ٹیسٹ اور 20 ون ڈے کھیلے،فاسٹ میڈیم بولر نے بعد میں فلموں اور ٹی وی سیریلز میں اداکاری کی

 ڈپٹی کمشنر آف پولیس سندیپ سنگھ گل نے کہا جب دروازہ کھولا گیا تو خاتون کٹے ہوئے گلے کے ساتھ مردہ پائی گئیں،ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ چوٹ خود لگائی گئی ہے  تاہم  تمام زاویوں سے معاملے کی جانچ کر رہے ہیں ،سندیپ گل نے مزید کہا کہ وہ کسی ذہنی بیماری میں مبتلا تھیں۔

 یہ بھی پڑھیں:   کراچی میں 2خواتین سمیت 4افراد سمندرمیں ڈوب گئے

مزیدخبریں