(روزینہ علی)گرمی سے پریشان شہریوں کو محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی ہے ۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہےکہ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ رات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی تو قع ہے ،خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ، تاہم رات کے اوقات میں چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر ،مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، کرم اور پشاور میں چند مقامات پر جھکڑ/ تیز ہواؤں اور گرج چمک کےسا تھ بارش کی امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔
پنجاب کی بات کریں تو صوبہ کے بیشتر اضلاع میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہنے کی تو قع ہے جبکہ رات میں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی ،بھکر اور ڈی جی خان میں جھکڑ/آندھی اور گرج چمک کےسا تھ بارش کا امکان ہے ،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم رات کے اوقات میں کوئٹہ ، خضدار، پنجگور ، آواران ، ژوب ، لسبیلہ، سبی اوربارکھان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےسا تھ بارش کی توقع ہے ۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے ،ساتھ ہی کہا گی اہے کہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک اور بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے،آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 41،تربت، پڈعیدین اور دادو میں 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔