(24 نیوز )پاکستان میں سونے کی قیمت کو پر لگ چکے ہیں ، لیکن آج اچانک بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 700 روپے کمی سے 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے ہو گئی ہے ،اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3050روپے مستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2614.88 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر کمی سے 2653 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔