امام الحق اوران کی اہلیہ کتنے سال ایک دوسرے کو ڈیٹ کرتے رہے ؟جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے مایا ناز بلے باز امام الحق نے ون ڈے کرکٹ میں کئی اچھے ریکارڈ بنائے ہیں،انہوں نے ناروے میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر انمول محمود سے ایک پروقار تقریب میں شادی کی جس میں کئی بڑے ستاروں نے شرکت کی۔
امام الحق اور ان کی اہلیہ انمول محمود نے پہلی بارنجی چینل کے ایک شو میں شرکت کی، جہاں انہوں اپنی شادی کے بارے میں بھی بتایا،ان کی شادی کو ایک سال سے بھی کم کا عرصہ ہوا ہے اور انہوں نے اپنی شادی کی تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں، امام الحق اور انمول نے اپنی پہلی ملاقات کے بارے میں بتایا کہ ان کی ملاقات کیسے ہوئی،انمول کی فیملی چھٹیاں گزارنے کے لیے پاکستان آئی تھی اور پی ایس ایل دیکھنے گئی تھی،امام ان کےبھائی کے دوست بن گئے تھے اور اسی وقت ان کی پہلی ملاقات ہوئی۔
شادی کے بندھن میں بندھنے سے پہلے انہوں نے2 سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا،شادی سے پہلے انہوں نے ایک دوسرے کو سمجھنے میں وقت لیا، جب انہیں ایک دوسرے کی عادت واطوار معلوم ہو گئے اوردونوں جانب سے اطمینان ہوگیا پھرانہوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔
انمول کے بارے میں مشہور ہے کہ انہیں بابر اعظم اور امام الحق کی دوستی پسند نہیں ہے،انہوں نے شومیں اس اہم سوال کا بھی جواب دیا کہ کیا وہ امام اعظم کے بہترین دوست بابر اعظم سے حسد کرتی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ان کی بابر سے دوستی بھی ہے اور ان کا کوئی مقابلہ نہیں اس لیے وہ امام اور بابر کی گہری دوستی سے خوش ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جارح مزاج بیٹر عثمان خان نے تیز ترین لسٹ اے ڈبل سنچری کا نیا قومی ریکارڈ بنا دیا