کے پی ہاؤس میں رینجرز کے داخلے کے بعد علی امین گنڈاپور سے رابطہ نہیں ہوا، ترجمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عامر شہزاد) ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہاہے کہ علی امین گنڈاپور سے تاحال رابطہ منقطع ہے، کے پی ہاؤس میں رینجرز کے داخلے کے بعد رابطہ نہیں ہوا ہے، وزیر اعلیٰ کی خیریت کے متعلق پارٹی کارکنوں میں شدید تشویش ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہاکہ علی امین گنڈا پور کو کوئی نقصان پہنچا تو وزیر اعظم اور وزیر داخلہ ذمہ دار ہوں گے،ان کا کہناتھا کہ احتجاج کے متعلق فیصلہ کرنے کا اختیار صرف اڈیالہ میں نا حق قید عمران خان کے پاس ہے، پاکستان تحریک انصاف کے کارکن صرف اور صرف عمران خان کے حکم کے آگے سر تسلیم خم کرتے ہیں۔
ترجمان کے پی کے حکومت کا کہناتھا کہ جعلی حکومت سن لے کہ علی امین گنڈاپور 2/3 سے بھی زیادہ اکثریت اور فارم 45 کے وزیراعلیٰ ہیں،جعلی حکومت پی ٹی آئی کے بغض میں ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہی ہے، فسطائی ہتھکنڈوں کے باوجود ہمارے کارکنوں کے حوصلہ بلند ہیں،فسطائی اور جعلی حکومت کے خاتمہ کا سہرا ہمارے بہادر کارکنوں کے سر پر بندھے گا۔
یہ بھی پڑھیں:علی امین گنڈا پور کہاں ہیں ؟ صحافی کے سوال پر محسن نقوی کے جواب نے سب کو حیران کر دیا