ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے موسم کے تیور تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ملک بھر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواوں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور کئی پہاڑی علاقوں میں ژالہ باری سےموسم کے تیور بدل گئے۔
شہر میں تیز آندھی کے بعد ہلکی بارش نے موسم کے تیور بدل دیئے،تیز اور ٹھنڈی ہواؤں نے باغوں کے شہر کا موسم خوشگوار کر دیا، گریٹر اقبال پارک کے اطراف بارش، موسم خوشگوار ہو گیا،مال روڈ،جیل روذ ، قرطبہ چوک ، انارکلی ہلکی بارش اور تیز ہوائیں،درجہ حرارت نمایاں کمی کے ساتھ 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکاڈ ،محکمہ موسمیات ہوا میں نمی کا تناسب 75فیصد ہے،محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کی پیشنگوئی ظاہرکی گئی ہے۔
منڈی بہاؤالدین شہر اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، منڈی بہاؤالدین بارش ہونے اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا،گوجرانوالہ اور اس کے گردونواح میں تیز ہواؤں کیساتھ موسلادھار بارش ہوئی،ٹھنڈی ہواوں اور بارش سے موسم خوشگوار ہوگیادوسری جانب گیپکو کے متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے جس سے بجلی بند ہوگئی۔
ڈسکہ بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہو گیا،ڈسکہ بارش اور تیز ہواؤں سے متعدد فیڈر ٹرپ ہونے سے بجلی بندہوگئی،چکوال اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش جاری ہے،بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا،موسلادھار بارش نے جل تھل کر دیا،نشیبی علاقے زیر آب آ گئے،بارش شروع ہوتے ہی شہر بھر کے بجلی فیڈر ٹرپ ہونے سےبجلی بند ہوگئی،تلہ گنگ وگردنواح میں موسلا دھار بارش ہوئی،بارش سے موسم سہانا ہو گیا اور گرمی کی شدت میں کمی آگئی،لالہ موسی اور گرد و نواح طوفانی گرد آلود آندھی،تیز ہواوں سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے،تیز ہواوں کے ساتھ ہی متعدد فیڈر ٹرپ کرنے سے بجلی بندہے۔
پتوکی گردونواح میں شدید طوفان بارش سے متعدد علاقوں میں تیز طوفان نے بجلی کا نظام درہم برہم کردیا،بارش اور ٹھندی ہواؤں سے موسم سہاناہوگیا،حافظ آباد شہر اور مضافات میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا،پنڈی بھٹیاں اور دیگر علاقوں میں بھی بارش شرو ع ہوتے ہی بجلی بند ہوگئی۔
خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارشوں سے موسم خوشگوار ہوا جبکہ بجلی کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی بحال نہ ہوئی۔
اپر دیر شہر سمیت مختلف علاقوں میں ژالہ باری جبکہ شرینگل ،ڈوگدرہ،کلکوٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی،دورو ،دون،گانشال کے علاقوں میں بارش کے ساتھ بھی ژالہ باری ہوئی،کوہستان کے پہاڑی علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
ہری پور شہر سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوئی، تحصیل خان پور، تحصیل غازی میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی،ہری پور گرج چمک آندھی طوفان کے ساتھ بارش شروع ہوتے ہی بجلی غائب ہوگئی، بارش اور ژالہ باری کے ساتھ ہی گزشتہ 2 روز سے ہونے والی گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
سوات میں بارش کی وجہ سے شہر بھر کے متعدد فڈرز ٹرپ کر گئے،مالم جبہ،کبل،مینگورہ،بریکوٹ اور دیگر علاقے میں 4گھنٹے سے بجلی بند ہے، بجلی کی بندش سے ضلع کے زیادہ تر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ،بجلی نہ ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ،واپڈا حکام کا کہنا ہے کہ گریڈ میں کیبل خراب ہونے سے بجلی بند ہیں،کیبل ٹھیک کرنے پر کام جاری ہے۔
شانگلہ کے علاقوں تحصیل چکیسر ، مارتونگ،الپوری اور کروڑاکے علاقوں میں بھی تیز ہواوں،آندھی اور طوفان کیساتھ مسلسل 3 گھنٹے موسلادھار بارشوں سے موسم تبدیل ہوگیا جبکہ بجلی کی سپلائی بھی مکمل طور پر بند ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی