(ویب ڈیسک) کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے والوں کے لئے اہم خبر ،دوسری ڈوز لگوانے والوں کو اب ہفتے میں صرف ایک دن ملے گا یعنی اتوار کا دن خصوصی طور پر کورونا کی دوسری ڈوز لگوانے والوں کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کورونا ویکسین کی دوسری ڈوزلگوانے والے افراد کو اہم اطلاع دیتے ہوئے لکھا کہ وہ تمام افراد جن کی دوسری ڈوز کا مقرر وقت ہو چکا ہے وہ میسج کا انتظار کیے بغیر ویکسین سینٹر پہنچے اور ویکسین لگوائیں۔
دوسری طرف ملک بھر میں 6 کروڑ سے زائد افراد کو انسداد کورونا ویکسین لگا دی گئی ہے۔این سی او سی کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ گزشتہ روزملک میں 11 لاکھ 51 ہزار 390 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔ ملک بھر میں اب تک 6 کروڑ 5 لاکھ 36ہزار 148 ویکسین کی خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مرحوم علی گیلانی کی تدفین کے بارے میں اہم انکشافات سامنے آ گئے