(ویب ڈیسک) ٹیکسلاکی حدود میں ایک بیٹےنے اپنے باپ کے مبینہ قاتل سے شادی کرنے پر ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ راولپنڈی کے علاقے ٹیکسلا میں پیش آیا، حفیظ نامی شخص پر سال 2011 میں خاتون کے سابق شوہر کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا ، عدالت کی جانب سے ملزم کو مقدمے میں سزائے موت سنائی گئی مگر بعد میں ہائیکورٹ نے حفیظ کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے بری کر دیا ۔
یہ بھی پڑھیں: آخر ایسا کیا ہوا۔۔۔؟ ہنی مون پر آئی دلہن زندگی کی بازی ہار گئی
کچھ عرصہ بعد مقتولہ کی بیوی نے حفیظ سے شادی کر لی جس پر اس کے بیٹے عاطف الیاس کو رنج تھا۔عاطف نے اپنے باپ کے مبینہ قاتل سے شادی کرنے کی رنجش پر اپنی ماں کو مارا ، پولیس نے حفیظ کی شکایت پر قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزم عاطف الیاس کو گرفتار کرلیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: لیڈی سب انسپکٹر کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ظالم نے بعد کیا کیا جانیے!