(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنےکوئٹہ کے قریب ہونے والے خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارنےدھماکے میں شہید سکیورٹی اہلکاروں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے کہا کہ شہداء نےاپنی قیمتی جانیں وطن کے امن کے لیے قربان کیں۔
عثمان بزدار نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں،قوم دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے متحد ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئےبھی دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کی دوسری ڈوز لگوانے والے پاکستانیوں کیلئے اہم خبر۔۔۔