(24 نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ مستونگ روڈ پر دہشتگرد دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اب نیشنل ایکشن پلان کو سردخانے میں رکھنے کا مزید متحمل نہیں ہوسکتا۔
بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں امن وامان چاہتے ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور شہید ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا کہ واقعے میں زخمی ہونے والوں کیلئے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: امن چاہتے ہیں۔۔ افغانستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے: شیخ رشید