(ما نیٹر نگ ڈیسک)نوکیا 3310 ایسا موبائل فون ہے جس نے مقبولیت میں دوسرے تما م فونز کو مات دے دی تھی۔آج کی نوجوان نسل کو شا ید یا د نہ ہو کہ ویسے تو نوکیا نے 2005 میں اس کی فروخت ختم کردی تھی مگر 2017 میں اس کی نئی شکل میں واپسی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ فضا علی سے متعلق تشویشناک خبر۔۔ویڈیو بھی سامنے آ گئی
تفصیلات کے مطابق کیا کوئی فرد اس موبائل فون کو نگل سکتا ہے ؟ یورپی ملک کوسوو میں ایسا ہی حیران کن واقعہ پیش آیا۔پریسٹینا نامی شہر میں 33 سالہ شخص کے معدے سے ڈاکٹروں نے نوکیا 3310 کو نکالا۔حیران کن طور پر یہ موبائل فون 4 دن سے اس شخص کے معدے میں موجود تھا اور اس شخض سے یہ معلوم ہی نہیں ہوسکا کہ اس نے کب اور کیسے اسے نگل لیا۔ اسے نکالنے والے ڈاکٹروں نے فیس بک پر اس فون کی تصاویر بھی پوسٹ کیں جبکہ ایکسرے اور اینڈو اسکوپ تصاویر میں بھی اسے دکھایا گیا ہے۔