کابل: ہوائی فائرنگ کرنےوالوں کو طالبان کی تنبیہ، کیا سزا ملے گی؟ بڑا اعلان

Sep 05, 2021 | 18:44:PM
کابل: ہوائی فائرنگ کرنےوالوں کو طالبان کی تنبیہ، کیا سزا ملے گی؟ بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)طالبان نے ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو تنبیہ جاری کردی۔
ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا دیں گے،ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو فوری غیر مسلح اور شہروں سے بے دخل کیا جائےگا۔
ذبیح اللہ مجاہد نے کہاہے کہ شادی بیاہ اورخوشی کے مواقع پر ہوائی فائرنگ نہ کی جائے،پولیس ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کرے،ان کاکہناتھا کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا دیں گے۔
 اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ افغان شہریوں کی اکثریت ہوائی فائرنگ سے خوف و ہراس کا شکار ہوتی ہے، ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں بہت سے شہری شہید اور زخمی ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ ہوائی فائرنگ اکثر امارتِ اسلامیہ کے مجاہدین کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں ایسی حکومت تشکیل دی جائیگی جو تمام طبقات کی نمائندہ ہو گی: ملا عبدالغنی برادر