ایکٹیمرا انجکشن کا متبادل تجویزکرنے پرکام شروع

Sep 05, 2021 | 18:45:PM

 (24نیوز)وزارت قومی صحت نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے ڈاکٹرز اور عالمی ادارے ایکٹیمرا انجکشن کا متبادل تجویز کر رہے ہیں، ایکٹیمرا کورونا وائرس سے شدید متاثر ہونے والے پھیپھڑوں کے مریض کو لگایا جاتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت قومی صحت نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایکٹیمرا انجکشن کی قلت ہے، عالمی اداروں نے ایکٹیمرا کا متبادل تجویز کرنے کی ہدایات دی ہیں۔وزارت صحت کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ انجکشن کا فارمولا ٹو سیلوزو میب ہے، باریکی ٹینیب اور ٹوفاسی ٹینیب ایکٹیمرا انجکشن کے متبادل ہیں، دنیا بھر میں ایکٹیمرا انجکشن بلیک میں فروخت ہو رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں فارما کمپنیز بیرون ملک سے ایکٹیمرا انجکشن درآمد کرتی ہیں، ڈریپ نے ایکٹیمرا 200 ایم جی کی قیمت 39 ہزار 689 روپے مقرر کی ہے، ڈریپ نے ایکٹیمرا 400 ایم جی کی قیمت 79 ہزار 378 مقرر کی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں اسمگل شدہ ایکٹیمرا انجکشن ڈیڑھ سے 2 لاکھ روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔اداکارہ فضا علی سے متعلق تشویشناک خبر۔۔ویڈیو بھی سامنے آ گئی

مزیدخبریں