سیلاب میں بھی تعلیم کا شوق۔۔۔ طالبہ کیسے سکول جانے لگی؟؟؟تصاویر سامنے آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سیلاب میں گھرے بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے گورکھ پورمیں11 ویں جماعت کی طالبہ تعلیم حاصل کرنے کیلئے کشتی میں سکول جانے لگی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقہ گورکھ پور میں سیلاب کے بعد سکول دوبارہ سے کھل گئے ہیں لیکن علاقہ اب بھی مکمل طور پر سیلابی پانی میں گھراہے اور لوگ گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں ،ایسے میں بچوں کا سکول جاناایک خواب بن کررہ گیاہے۔
Gorakhpur | Undeterred by floods, class 11 student Sandhya Sahani rows a boat daily to reach her school in Bahrampur.
— The Times Of India (@timesofindia) September 5, 2021
"I couldn't take online classes as I didn't have smartphone. When schools reopened, floods hit the area so I decided to reach school by a boat," says Sahani pic.twitter.com/xD7FZH8lmH
گورکھ پور کی11 ویں جماعت کی طالبہ سندھیا سہانی نے مشکلات کے باوجود سکول جانے کی ٹھان لی اور کشتی چلا کر بھرما پورمیں واقع اپنے سکول جانے لگی ۔
سندھیا سہانی کا کہناہے کہ سمارٹ فون نہ ہونے کی وجہ سے میں آن لائن کلاسز نہیں لے سکتی تھی،طالبہ کا کہناتھا کہ علاقے میں سیلابی پانی کھڑے ہونے کے باعث میں نے کشتی کے ذریعے سکول جانے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایڈز میں مبتلا دلہن کی 8 شادیوں کا انکشاف۔۔پھر کیا ہوا؟جانیے