طالبان کا پنج شیر میں عام معافی کا اعلان۔لڑائی ختم کرنے کی اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24) طالبا ن مکمل افغانستان پر قبضے کے آخری معرکے میں مسلسل پیش قدمی کر رہے ہیں۔اتوار کوروہ پنج شیر کے صوبائی دارالحکومت بازارک میں داخل ہوگئے۔
طالبان کا پنجشیر کے شہریوں کے لیے معافی کا اعلان، پہاڑوں پر نہ جانے کی اپیل
طالبان کمانڈر نے کہا کہ ہم لوگوں کو تحفظ کا یقین دلاتے ہیں، کسی کو کچھ نہیں کہا جائے گا۔ عام شہری پہاڑوں پر نہ جائیں، اپنے گھروں پر رہیں، جو لڑائی کر رہے ہیں وہ لڑائی ختم کر دیں۔ ان کے حقوق کا تحفظ ہوگا pic.twitter.com/3seyrBmBWK
— افغان اردو (@AfghanUrdu) September 5, 2021
طالبان کمانڈرنے پنج شیر کے لئے بھی معافی کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے کہا ہے کہ وہ پہاڑوں پر نہ جا ئیں، اپنے گھروں پر رہیں، جو لڑائی کر رہے ہیں وہ لڑائی ختم کر دیں۔
طالبان پنجشیر کی ایک ندی کنارے موجود ہیں pic.twitter.com/lMZ9ZeGBso
— افغان اردو (@AfghanUrdu) September 5, 2021
انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کو تحفظ کا یقین دلاتے ہیں، کسی کو کچھ نہیں کہا جائے گاان کے حقوق کا تحفظ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں۔3 اوباشوں کی نشہ پلا کر لڑکی سے زیادتی۔۔ظالموں نے جان بھی لے لی