وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، افغانستان کی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات پر گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہدمحمد سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا،دونوں رہنماﺅں میںافغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال اوردوطرفہ تعلقات پر گفتگوہوئی، وزیراعظم نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں ،پرامن اورمستحکم افغانستان علاقائی استحکام کیلئے ضروری ہے ،وزیراعظم نے سعودی عرب کی خود مختاری اورعلاقائی سالمیت کیلئے حمایت کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ افغانستان کی تعمیر نوعالمی برادری کی ذمہ داری ہے،عالمی برادری افغان عوام کے ساتھ معاشی تعاون کیلئے آگے بڑھے،انہوں نے کہاکہ دنیا انسانی ضروریات پوری کرنے کیلئے افغان عوام کی مدد کرے،افغانستان میں سیاسی سمجھوتہ کیاجائے۔
دونوں رہنماﺅں نے اس بات پراتفاق کیاکہ عالمی برادری انسانی بحران نہ ہونے دینے کیلئے کام کرے ،وزیراعظم نے ماحولیات کانفرنس میں شرکت کی دعوت پر محمد بن سلمان کا شکریہ اداکیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی عوام کی جیبوں پر ڈاکا مارنے والے سلیکٹڈ سے حساب لے گی: بلاول بھٹو زرداری