56واں یومِ دفاع آج قومی اور ملی جوش و جذبے سے منایا جائےگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان کا 56واں یومِ دفاع آج ( 6ستمبر) کے روز قومی اور ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔
اس دن کی مناسبت سے وفاقی دارالحکومت میں 31جبکہ صوبائی دارالحکومتوںمیں 21،21توپوں کی سلامی دی جائے گی ۔نماز فجر کے بعد ملک و قوم کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں اور شہدا ءکیلئے فاتحہ خوانی کی جائے گی۔ یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں تمام کنٹونمنٹس کے ساتھ مختلف شہروں میں پروقار تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا ۔
پاک افواج کی جانب سے 6ستمبر65 ءکے شہدا ءاور ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی نغمے بھی جاری کئے گئے ہیں۔مختلف مقامات پر پرچم کشائی کی تقریبات کا بھی انعقاد کیا جائے گا ۔اس دن کی مناسبت سے پاک فوج کے شہداءکی یادگاروں پر حاضری دی جائے گی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی ۔
یہ بھی پڑھیں۔معروف ما ڈل کے ساتھ ریمپ پر نا خوشگوار واقعہ پیش آ گیا۔۔ویڈیو وائرل