(24نیوز)تونسہ میں سیلاب زدگان کا سامان لوٹنے والا گروہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق تونسہ شریف ڈگری کالج میں گزشتہ رات سیلاب زدگان کے لئے رکھے سامان کو لوٹنے والے 24ملزمان کو ویڈیوز کے ذریعے شناخت کے بعد سٹی پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے رات گئے آج دوبارہ سامان لوٹنے کی کوشش کی تو پولیس نے ملزموں کو گرفتار کر کے حولات بند کردیا۔
ترجمان تونسہ پولیس کے مطابق 24ملزمان ویڈیو کے ذریعے شناخت کے بعد گرفتار کر لئے گئے۔ملزمان نے ڈگری کالج میں سیلاب متاثرین کا لاکھوں کا سامان گزشتہ رات لوٹ لیا۔ ملزموں نے رات گئے دوبارہ پھر ڈگری کالج میں رکھے گئے سامان پر دھاوا بولنے کی کوشش کی۔ملزمان سے سامان برآمدگی کے لئے ریمانڈ لی جائیگی۔
یہ بھی پڑھیں :چودھری شجاعت کا عمران خان کے بیان پر سخت رد عمل