بااثر افراد نے 13 سالہ بچے کی ٹانگ پر ٹریکٹر چلا دیا  

Sep 05, 2022 | 09:31:AM
بااثر افراد نے 13 سالہ بچے کی ٹانگ پر ٹریکٹر چلا دیا  
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) منڈی بہاؤ الدین کے نواحی گاؤں بار موسیٰ میں بااثر افراد نے 13 سالہ بچے کی بائیں ٹانگ ٹریکٹر چلا کر جسم سے الگ کر دی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ میانہ گوندل کے علاقہ بار موسیٰ میں پیش آنے والے اس واقعے میں 

چند با اثر افراد نے اپنے مخالفین پر مقدمہ درج کروانے کے لیے 13 سالہ لڑکے نذیر کو چلتے ٹریکٹر کے نیچے پھینک دیا جس سے بچے کی بائیں ٹانگ کٹ گئی، ملزمان نے کٹی ہوئی ٹانگ کا حصہ غائب کر دیا اور بچے کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔

تھانہ میانہ گوندل نے واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کر لیا اور سیاسی دباؤ پر چھوڑ دیا گیا جبکہ پولیس نے 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ورثاء کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مخالفین 13 سالہ محمد نذیر کو شدید زخمی کر کے مخالفين پر مقدمہ درج کروانا چاہتے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ، 6 افراد قتل