پاکستان میں سیلاب کی کوریج کرتے ہوئےکینیڈین ٹی وی میزبان نے مکھی نگل لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایک ناقابل تصور صورتحال میں ایک کینیڈین براڈ کاسٹر کو خبر کو لائیو پیش کرتے ہوئے ایک مکھی کا سامنا کرنا پڑا تو اس کا ردعمل غیر متوقع تھا۔ پاکستان میں سیلاب کی کوریج کرتے ہوئے کینیڈین ٹی وی میزبان نے مکھی نگل لی۔
یہ بھی پڑھیں:کینیڈا میں چاقو کے وار سے 10 افراد ہلاک ، 15 زخمی، ملزمان فرار
تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے نجی ٹی وی چینل پر پروگرام پیش کرنے والی اناؤنسر فرح ناصر لائیو آن ائیر تھیں لیکن مکھی براہ راست منہ میں گھس جانے پر حیران رہ گئی اور کہا کہ انہیں مکھی کے پھڑپھڑاہٹ محسوس ہوئی۔ اس طرح زندہ مکھی اس کے حلق سے نیچے اتر گئی۔
Sharing because we all need a laugh these days. Turns out it's not just @fordnation, I swallowed a fly on air today.
— Farah Nasser (@FarahNasser) August 29, 2022
(Very much a first world problem given the story I'm introducing). pic.twitter.com/Qx5YyAeQed
فرح نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک ویڈیو کلپ میں کینیڈا کے نشریاتی ادارے نے تصدیق کی کہ اس نے پاکستان میں سیلاب کے بارے میں بات کرتے ہوئے مکھی نگل لی تھی۔
فرح کا ردعمل چونکا دینے والا اور متاثر کن تھا، کیونکہ اس نے پیشہ ورانہ انداز میں معاملے کو کنٹرول کیا۔ اس نے اپنے اعصاب کو تھام کر اپنی پوسٹ مکمل کی۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو غیرمعمولی طور پر وائرل ہو رہی ہے۔