28 ٹرینوں کا پہیہ جام، خسارہ 11 ارب روپے سے بڑھ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ملک میں سیلابی صورت حال سے ٹریک اور پلوں کو پہنچنے والے نقصان سے اپ اینڈ ڈاؤن 28 ٹرینوں کا پہیہ بیک وقت رکنے سے بڑھتے دنوں کے ساتھ ریلوے کا خسارہ 11ارب روپے سے بھی بڑھ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریلوے ٹریک پر سیلابی پانی موجود ہونے کے باعث مسافر ٹرین آپریشن مزید 5 روز کیلئے تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔ کوئٹہ سیکشن پر ہرک سٹیشن پر ریلوے پل ٹوٹنے سے آئندہ دو ماہ تک بحال ہوگا۔
سیلابی پانی سے ریلوے ٹریک سگنلز سسٹم اور پلوں کو پہنچنے والے شدید نقصان کی وجہ سے ٹرین آپریشن مکمل طور پر معطل ہوکر رہ گیا ہے۔ لاہور، سکھر، کراچی، سبی اور کوئٹہ ڈویژن کے درمیان مسافر ٹرین آپریشنز معطل ہیں۔ سیلابی ریلوں سے قبل ٹرینوں کے ساتھ کراچی اور کوئٹہ ڈویژن جانے والا ٹیکینکل، الیکٹریکل اور میکینکل عملہ وہاں پھنس کر بیمار ہو گیا ہے۔
سی ای او ریلوے کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ریلوے ٹریکس اور پلوں سے سیلابی پانی اترنے تک ٹرینیں چلانا ممکن نہیں۔
یہ بھی پڑھیے: ماہ اگست، ڈالر پر روپیہ بھاری رہا