عمران خان اب براہ راست فوج اور فوجی قیادت پر کیچڑ اچھال رہے ہیں: وزیراعظم شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان اب براہ راست فوج اور فوجی قیادت پر کیچڑ اچھال رہے ہیں اور زہریلے الزامات لگا رہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کی اداروں کوبدنام کرنے اور ان کے خلاف نفرت پھیلانے کی انتہائی قابل مذمت مہم ہر روز نئی انتہا کو چھو رہی ہے۔
Imran Niazi’s despicable utterances to malign institutions are touching new levels every day. He is now indulging in direct mud-slinging & poisonous allegations against Armed Forces & its leadership. His nefarious agenda is clearly to disrupt & undermine Pakistan.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 5, 2022
شہباز شریف نے کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اب فوج اور فوجی قیادت کے بارے میں براہ راست کیچڑ اچھال رہے ہیں اور زہریلے الزامات لگا رہے ہیں، عمران خان کا مذموم ایجنڈا واضح طور پر پاکستان کو نقصان پہنچانا اور کمزور کرنا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے 4 مہینے میں ملک کا بیڑا غرق کردیا، یہ صرف کرپشن کیسز ختم کروانے آئے ہیں، الیکشن سے بھاگنے کا مقصد نومبر میں مرضی کا آرمی چیف لگانا ہے۔