عمران خان کی بڑھکوں میں کتنی حقیقت ہے؟ ماہرین نے بھانڈا پھوڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )سیاسی استحکام،معاشی ترقی ،سیلاب ،عمران خان کا اسلام آباد کی طرف آنے کی کال ،چیئرمین تحریک انصاف کیا چاہتے ہیں؟ پی ٹی آئی کی حکومتی کارکردگی کیسی رہی ؟ عمران خان کی بڑھکوں میں کتنی حقیقت ہے؟ ماہرین نے بھانڈا پھوڑ دیا ۔
پروگرام ’’ڈی این اے ‘‘میں میزبان پی جے میر سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار افتخار احمد نے کہا ہے کہ عمران خان ہر جلسے میں وارننگ دیتے ہیں،اس کو گننا چاہیں تو گن نہیں سکتے،اب خودکش حملے کی بات کی جارہی ہے،خودکش حملے میں تو حملہ کرنیوالا خود جان سے چلا جاتا ہے،ساتھی بھی نقصان اٹھاتے ہیں ،بار بار احتساب کی بات کی جاتی ہے لیکن ساڑھے تین سال میں کیا کرتے رہے؟ خودکش حملے کی دھمکی نامناسب ہے،پاکستان کو شام یا عراق نہ بنایا جائے پاکستان ہی رہنے دیا جائے۔
ضرور پڑھیں :وفاقی حکومت نے سابق وزیر خزانہ پر قانونی کارروائی کیلئے کام شروع کردیا
گروپ ایڈیٹر سٹی 42 نوید چودھری نے کہا ہے کہ خود کش حملے کی اس لئے بات کی جارہی ہے کہ ہم نہیں تو کوئی بھی نہیں،میرے خیال میں جو بات فواد چودھری ’’مارشل لا ‘‘کی کررہے ہیں ان کا اشارہ بھی انہی کی طرف ہے،عمران خان ایک کھلاڑی کی طرح سیاست کررہے ہیں،وہ داد وصول کرنے کے عادی ہیں ،ان کے پریشر کے آگے ادارے سرنگوں ہیں ،عدالتیں غیر معمولی ’’مدد‘‘کررہی ہیں ،ان کی مقبولیت کی وجہ حکومت کی اپنی ناکامی ہے،حکومت چاہتی ہے کہ عمران خان کسی طریقے اسلام آباد آئیں اور لاک ڈائون کریں ،حکومت اسے ناکام بنانے کیلئے تیار بیٹھی ہے،عمران خان صرف داد وصول کررہے ہیں وہ کبھی اسلام آباد کا رخ نہیں کریں گے۔صرف دبائو پیدا کیا جارہا ہے،تاریخ پہ تاریخ دی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی پر پابندی، ایف آئی اے نے مزید شواہد اکٹھے کر لیے
سینئر صحافی جاوید اقبال نے کہا ہے کہ مارچ تو یہ کریں گے،حکومت بھی شاید یہی چاہتی ہے کہ عمران خان مارچ کریں تاکہ ان کو بھی کوئی راستہ ملے،حکومت کو پتہ ہے جو ان کی کارکردگی ہے ان کا بچا کھچا ووٹ بینک بھی ختم ہوتا جارہا ہے۔عمران خان پس پردہ قوتوں کو مخاطب کررہے ہیں،عمران خان کی مقبولیت دن بدن بڑھتی جارہی ہے،اس کی وجہ عمران خان کی کارکردگی نہیں،اس حکومت کا کچھ نہ کرپانا ہے۔