حکومت کا الٹرا ساؤنڈ ہو چکا، رپورٹ بھی ہر گھر پہنچ چکی: شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے شہباز شریف کی حکومت عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس حکومت کا الٹرساؤنڈ ہوچکا، رپورٹ بھی ہر گھر پہنچ چکی ہے۔ معیشت تباہ ہے، کوئی انکو پیسے دینے کیلئے تیار نہیں یہ صرف اپنے کیسز ختم کرنے آئے مگر انھوں نے نیب سے جو کیسز ختم کرائے وہ سپریم کورٹ میں لگے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: سپاہی سے لیکر جرنیل تک ہر ایک بہادر اور محبت وطن ہے، آصف علی زرداری
شیخ رشید نے مزید کہا کہ رٹ دائر کرنے جارہا ہوں کہ وزراء کی تعداد آئین میں دیے گئے طریقہ کار سے زیادہ ہے۔
اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے شیخ رشید کی انٹی کرپشن میں طلبی کے نوٹسز کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے رپورٹ میں الزامات ثابت نہ ہونے پر شیخ رشید کی درخواست غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے نمٹا دی۔