(ویب ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے میں 2 روسی سفارتکاروں سمیت 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔
روسی چینل نے مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ کابل میں دھماکے سے 2 روسی سفارتکاروں سمیت 20 افراد جاں بحق ہوگئے، دھماکا روسی سفارت خانے کے قریب ہوا۔
اطلاعات کے مطابق خود کش بمبار نے روسی سفارت خانے کے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے کے وقت سفارت خانے میں ویزے کے حصول کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔