(24نیوز)سابق وزیراعظم نوازشریف کی جائیداد نیلامی کیخلاف حکم امتناعی کے معاملے پراحتساب عدالت میں نیب آرڈیننس 2022کے تحت نئی درخواست دائر کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج اسد علی نے درخواستوں پر سماعت کی۔جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ کیس پچاس کروڑ سے کم مالیت کا ہونے کے باعث عدالتی دائر اختیار میں نہیں ہے۔ نواز شریف کی جائیداد کی نیلامی کے احکامات دائر اختیار تبدیل ہونے سے غیر موثر ہو چکے ہیں۔
قاضی مصباح ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے کہ دیگر ملزمان بری ہو چکے ہیں۔ نئے قانون کے تحت نواز شریف کے اثاثہ جات کی نیلامی کا حکم غیر قانونی ہے عدالت نے درخواستوں پر نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جائیدادوں کو نیلام کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لِز ٹَرس برطانیہ کی نئی وزیراعظم منتخب
نوازشریف کی جائیداد نیلامی ،نئی درخواست دائر
Sep 05, 2022 | 18:13:PM