(24 نیوز)عدلیہ مخالف بیانات پر فوادچودھری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی۔
اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس بابرستار کل درخواست پر سماعت کریں گے،وکیل سلیم اللہ خان نے ذاتی حیثیت میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی،درخواست کے ساتھ فوادچودھری کے مختلف بیانات کا ٹرانسکرپٹ بھی منسلک ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ فوادچودھری نے ایڈیشنل سیشن جج زیبا چودھری کیخلاف توہین آمیز بیان دیا ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فوادچودھری کیخلاف توہین آمیز بیانات کی وجہ سے توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان تمام سازشوں کا منبع ،اب انصاف دینے والے اداروں کا امتحان ہے،مصدق ملک