نجی تعلیمی اداروں کو سکول کونسل کی تشکیل کیلئے ایک ہفتے کی ڈیڈلائن

Sep 05, 2022 | 18:42:PM

(24 نیوز) نجی تعلیمی اداروں میں سکول کونسل تشکیل دینے کیلئے مزید ایک ہفتے کا وقت دےدیا گیا۔ ایجوکیشن اتھارٹیز کے افسران سکولوں کا دورہ کرکے محکمے کو رپورٹ بھجوائیں گے۔
 سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو نجی تعلیمی اداروں میں سکول کونسل بنانے کے حوالے سے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی۔اتھارٹیز کے افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نجی سکولوں کا دورہ کریں تاکہ سکول کونسل تشکیل نہ دینے والے تعلیمی اداروں کے خلاف کاروائی کی جاسکے۔
ایجوکیشن اتھارٹیز کے افسران سکولوں کی فہرست مرتب کرکے محکمے کو بھجوائیں گے جس کے بعد سکولوں کو پہلے مرحلے میں وارننگ لیٹر جاری کیا جائے گا۔دوسرے مرحلے میں بھاری جرمانہ یا سکول کوبند کردیئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عدلیہ مخالف بیانات ،فوادچودھری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

مزیدخبریں