شاہ نوازدھانی اور محمد رضوان کی فٹنس کے حوالے سے اہم خبر

Sep 05, 2022 | 19:38:PM

(24نیوز) فاسٹ با ؤلر شاہ نواز دھانی اوروکٹ کیپر محمد رضوان کی فٹنس میں بہتری آئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کی فٹنس میں پہلے سے بہت بہتری آئی ہے۔ میڈیکل ٹیم شاہنواز دھانی کو مسلسل مانیٹر کر رہی ہے جبکہ محمد رضوان کی ایم آر آئی رپورٹ کل ٹیم انتظامیہ کو موصول ہو گی۔وکٹ کیپر کے حوالے سے مزید کوئی بھی فیصلہ ایم آر آئی رپورٹ کی روشنی میں کیا جائے گا۔ اس وقت محمد رضوان بہت بہتر محسوس کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ شاہ نوازدھانی فٹنس مسائل کی وجہ سے بھارت کیخلاف ایشیا کپ کے اہم میچ میں باہر ہوگئے تھے جبکہ محمد رضوان ایک گیندکو روکنے کی کوشش کرتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے مگر انہوں نے میچ کو جاری رکھا انہوں نے بھارت کیخلاف بیٹنگ بھی کی اور پاکستان کوبھارت کے خلاف اہم میچ میں فتح دلائی۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیاء کپ: پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر حساب برابر کردیا

مزیدخبریں