شمالی وزیر ستان؛ فورسز کے آپریشن میں 4 دہشتگردہلاک، کیپٹن سمیت 5 جوان شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)شمالی وزیر ستان میں آپریشن کے دوران فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث 4 دہشتگرد مارے گئے جبکہ پاک فوج کے کیپٹن سمیت 5 جوان وطن پر قربان ہو گئے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیر ستان کے علاقے بویا میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے، ہلاک دہشتگرد فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے5 جوان شہید ہو گئے ،شہدا میں کیپٹن عبدالولی، نائب صوبیدار نواز، حوالدار غلام علی شامل ہیں، شہدا میں لانس نائیک الیاس اور سپاہی ظفر اللہ بھی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے، آئی ایس پی آر کامزید کہناہے کہ پاک فوج دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے،ہمارے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی دہشتگردی کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر