(ویب ڈیسک)اچھی غذا اور ورزش کی طرح ایک اچھی نیندسونا بھی انسان کیلئے بہت ضروری ہے ،تاہم بہت سے لوگ اس چیز نے ناواقف ہوتے ہیں انہیں مکمل سکون حاصل کرنے کیلئے کس پوزیشن پر سونا چاہئے؟؟ کس طرح وہ سوئیں گے تو ان نیند اچھی طرح پوری ہوگی؟ ۔ہمارے معاشرے میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جو پوزیشن پر توجہ دیئے بغیر نیند تو کرتے ہیں مگر اس کے باوجود وہ بیزار نظر آتے ہیں کیوں کہ ان کے اعضا کو مکمل طور پر راحت اور آرام نہیں مل سکتا ۔جبکہ ڈاکٹروں کا کہناہے کہ غلط پوزیشن میں سونے سے نیند میں خلل، تناو¿ میں اضافہ، اور خون کی گردش خراب ہو سکتی ہے۔ نیند پوری نہ کرنا دراصل ہماری قوت مدافعت اور میٹابولزم کو متاثر کرتا ہے۔
چلیں ہم آپ کو بتاتے ہیںکہ سونے کیلئے سب سے بہترپوزیشن کونسی ہے ؟
سائیڈپر سونا:
مختلف مطالعات نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ بالغ افراد میں بہتر نیند کیلئے سب سے اچھی پوزیشن سائیڈ پر سونا ہوتا ہے ڈاکٹر ز کے مطابق یہ سب سے زیادہ آرام دہ پوزیشن ہے اس سے آپ کی ریڑھ کی ہڈی کو مکمل آرام ملتا ہے اور اس سے گردن، کمر اور کندھے کے غیر ضروری درد سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔
پیٹھ کے بل سونا:
پیٹھ کے بل سونا بھی آپ کی ریڑھ کی ہڈی کو زیادہ راحت اور آرام پہنچاتاہے ،اس سے گردن، کندھے، اور کمر کے درد میںریلیف ملتا ہے جو دوسری پوزیشنز پر سونے کی وجہ سے ہوتا ہے ۔
الٹا سونا :
ماہرین کے مطابق الٹا سونا انسان کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے کیونکہ یہ اس سے پھیپھڑوں اور سینے دباو¿پڑتا ہے جس کی وجہ سے سانس کی تکلیف ہوسکتی ہے ،اس سے ریڑھ کی ہڈی کو تکلیف بھی پہنچتی ہے جبکہ کمر اور گردن پر زیادہ دباوبڑھتا ہے صرف یہ نہیں بلکہ خون کی سرکولیشن میں خلل واقع ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔ماہرین کا یہ بھی کہناہے کہ خاص کر حمل کے دوران الٹا سونے سے مکمل گریز کرنا چاہتے ان کے لئے سب بہتر پوزیشن کیلئے پہلوکے بل سونا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں :خبردار: تیل اور گھی کے بحران کا خدشہ؟ بڑی خبر آگئی
پرسکون نیند کیلئے انسان کو کیسے سونا چاہئے ؟؟
Sep 05, 2022 | 23:28:PM