فوجی قیادت کو سیاست میں الجھانا نامناسب عمل ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہاہے کہ پاک فوج اس ملک کے تحفظ اور سلامتی کی ضامن ہے،سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے ملکی سلامتی کو داؤ پر لگانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا مزید کہناتھا کہ فوج کی قیادت کو سیاست میں الجھانا انتہائی نا مناسب عمل ہے، سربراہ پاک فوج کے تقرر کا طریقہ کار آئینی طور پر طے شدہ ہے، تقرری کو متنازعہ بنانے کی کوشش کسی طور ملک کے مفاد میں نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی دہشتگردی کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر