بارش ہوگی یا گرمی پڑے گی؟ محکمہ موسمیات نے خبر دار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عائمہ خان، کومل اسلم ) ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخواہ، خطۂ پوٹھوہار ،اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی متوقع ہے۔
شہر لاہور میں موسمی تبدیل ہونے سے ٹھنڈی ہوائیں محسوس ہونے لگیں۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا کوئی امکان موجود نہیں ہے۔
کراچی میں موسم آج بھی جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جانے کا امکان ہے۔
اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک اور جہلم میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی میں تیز ہواؤں کے باعث بعض مقامات پر درخت گر گئے جس سے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچا۔ اس کےعلاوہ آزاد کشمیر،باجوڑ ،مردان اور صوابی میں بھی بارش ہوئی۔
مزید پڑھیں: کشمور میں گزشتہ 3 روز سے جاری دھرنا رنگ لے آیا ،3 ہندو مغوی بازیاب
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ،اسلام آباد، خطۂ پوٹھو ہار،شمال مشرقی پنجاب،بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کی توقع ہے ۔
دوسری جانب ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔