ملکہ برطانیہ کی برسی پر ہزاروں ہیرے جڑا ساڑھے 3کلو وزنی سونے کا سکہ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ملکہ ایلزبتھ کی پہلی برسی کے موقع پر ساڑھے 3 کلو وزنی سونے کا سکہ تیار کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی کمپنی نے ملکہ ایلزبتھ دوم کی پہلی برسی پر ساڑھے تین کلوگرام سونے سے بنا سکہ بنایا ہے جس پر 6426 ہیرے جڑے ہیں اور اس کی قیمت دو کروڑ 30 لاکھ ڈالر بتائی جا رہی ہے۔ پاکستانی روپوں میں یہ 7 ارب سے زائد کی رقم بنتی ہے،باسکٹ بال سائز کا سکہ ایسٹ انڈیا کمپنی نے بنایا ہے جو برطانوی راج میں سرگرم رہی ، اگرچہ یہ کمپنی ختم ہوچکی ہے لیکن اس کے نام کو استعمال کرنے کا قانونی اجازت نامہ سنجے مہتا نامی شخص نے حاصل کر رکھا ہے ۔
یادگاری سکے کو حکومتی قانونی سکے کا درجہ نہیں دیا گیا ،سکے کا نام ’دی کراؤن‘ رکھا گیا ہے جسے سنجیومہتا اور اس کے ساتھی ماہرین نے تیار کیا ہے، یادگاری سونے کے سکے کا قطر9.6 انچ ہے جس ر 24 قیراط سونے کے ایک درجن سکے بھی لگے ہیں اور ان کے اوپر ہزاروں ہیرے لگائے ہیں۔ مرکزی سکے کا وزن دو پونڈ ہے جبکہ اطراف کے سونے کے ہرسکے کا وزن ایک اونس ہے جس پر ملکہ کی تصویر بھی کاڑھی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیل نے اہم عرب ملک میں سفارتخانہ کھول لیا
ہیروں کو برطانوی پرچم کی شکل میں سجایا گیا ہے جسے بھارت، برطانیہ، سنگاپور، جرمنی اور سری لنکا کے ڈیزائنر اور ماہرین نے دن رات کی محنت سے بنایا ہے۔ سنجے مہتا ہے نے اخباری نمائیندوں سے کہا کہ ملکہ ایلزبتھ دوم، ’کرہ ارض کی ملکہ‘ تھیں جن کی یاد میں یہ شاہکار تخلیق کیا گیا ہے۔