32 سالہ شخص نے 4منزلہ عمارت سے کار سمیت چھلانگ لگادی،دل دہلادینے والی ویڈیو سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) کار سمیت چوتھی منزل سے چھلانگ لگانے والے روسی مہم جو نے اپنی کلاکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسا کام کر ڈالا کہ دیکھنے والے دنگ رہ جائیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ایسی ہی حیران کُن ویڈیو گردش کر رہی جس نے منظر عام پر آتے ہی طوفان پربا کردیا۔ مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’ایک روسی مہم جو نے اپنی مہم کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار منزلہ عمارت سے کار سمیت چھلانگ لگالی جو منزل تک نہ پہنچ سکی اور حادثے کا شکار ہوگئی۔
View this post on Instagram
اس خوفناک مناظر میں معجزانہ طور پر زندہ بچ جانے والا 32 سالہ ایڈونچرر یوگینی چیبوتاریف کو ایک عمارت سے دوسری عمارت کی چھت پر چھلانگ لگاتے دیکھا گیا تاہم وہ منزل تک پہنچنے سے قبل ہی حائل دیوار سے ٹکراکر نیچے گر گیا جس سے کار مکمل طور پر تباہ ہوجاتی ہے۔’
مزید پڑھیں: ملکہ برطانیہ کی برسی پر ہزاروں ہیرے جڑا ساڑھے 3کلو وزنی سونے کا سکہ تیار
اپنے اس خوفناک تجربے کے بعد، چیبوتاریف نے ایک پوسٹ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’انہیں ٹانگوں اور پیروں میں چوٹیں آئی ہیں جس کی وجہ سے ہسپتال جانا پڑا اور کچھ وقت معائنے میں گزرا’۔
واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ چیبوتاریف کو کسی سنگین حادثے کا سامنا کرنا پڑا ہے، دو سال قبل دریا سے کارمیں چھلانگ لگانے کی کوشش میں ان کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہوا تھا۔