تباہ حال ملک افغانستان کے انجینئرز کا کارنامہ،تباہ شدہ طیارے قابل پرواز بنادئیے

Sep 05, 2023 | 11:34:AM

(ویب ڈیسک)برس ہا برس تک جنگ زدہ ملک رہنے کے باعث افغانستان کے بارے میں امریکا اور دنیا کا گمان تھا کہ وہ ہائی ٹیک انجینئرنگ میں کارکردگی دکھانے کے قابل نہیں ہے،اس ملک کے لوگوں نے دنیا کو غلط ثابت کردیا اور دو سال کے عرصے میں 70سے زائد طیاروں کی مرمت کرکے انہیں دوبارہ پرواز کے قابل بنا لیا ۔

چینی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان فضائیہ (اے اے ایف) کے کمانڈر عبدالغفار محمدی نے بتایا ہے کہ افغان فضائیہ کی انجینئرنگ ٹیم نے گزشتہ دو سال میں 70سے زائد طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی مرمت کرکے انہیں پرواز کے لیے تیار کر دیا ہے۔

تاہم کچھ ہیلی کاپٹر اور ہوائی جہاز ابھی مرمت کے مراحل میں ہیں۔

واضح رہے کہ اگست کے آخر میں افغان وزارت دفاع نے یہ بھی کہا تھا کہ اس کی انجینئرنگ ٹیم نے کابل میں 100فوجی گاڑیوں کی مرمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف نے اپنی واپسی کی تاریخ بتا دی، کیا واپس آئیں گے؟

مزیدخبریں