تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی عمل میں حصہ لینے کی آزادی ہے،انوار الحق کاکڑ

Sep 05, 2023 | 11:56:AM
نگران حکومت کی بنیادی آئینی ذمہ داری انتخابات میں معاونت فراہم کرنا ہے۔ پاکستان میں تمام رجسٹر سیاسی جماعتوں کو انتخابی عمل میں حصہ لینے کی آزادی ہے۔ انوار الحق کاکڑ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ نگران حکومت کی بنیادی آئینی ذمہ داری انتخابات میں معاونت فراہم کرنا ہے۔ پاکستان میں تمام رجسٹر سیاسی جماعتوں کو انتخابی عمل میں حصہ لینے کی آزادی ہے۔

 نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نےغیر ملکی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ تمام شعبوں کیلئے بجٹ مختص کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے،آئینی طور پر حکومتی نظام میں بڑی تبدیلی نہیں لا سکتے۔ملک میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی بہت ضرورت ہے، دائرہ کار میں رہتے ہوئے معاشی و مالی معاملات چلا رہے ہیں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کو آگے بڑھانا اہم ترجیح ہے۔کونسل کے تحت زراعت، کان کنی اور معدنیات جیسے شعبے اہم ترجیح ہیں۔ ایف بی آر اور توانائی کے شعبوں میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے آئینی مینڈیٹ سے آگے نہیں بڑھ سکتے،مختصر مدتی اصلاحات کرسکتے ہیں ، جن کے مستقبل کا فیصلہ آئندہ منتخب حکومت کرے گی۔ توانائی کے شعبے میں کچھ تقسیم کار کمپنیاں نجکاری فہرست میں شامل ہیں۔ کوشش ہےکان کنی اور معدنیات میں بیرونی سرمایہ کاری لا سکیں آئین کے تحت مردم شماری کے بعد انتخابی حلقہ بندیاں ضروری ہیں۔ امید ہے الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کا عمل مناسب وقت میں مکمل کر لے گا۔

مزید پرھیں:پرویز الٰہی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا آرڈر معطل

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا  کہ ہماری مغربی سرحد سے ملک کے اندر حملےہورہے ہیں، افغانستان میں امریکا اور اتحادیوں کا چھوڑا گیا جدید اسلحہ بڑا چیلنج ہے،اتحادیوں کا چھوڑا گیا اسلحہ علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گہرے اثرات مرتب کررہا ہے۔چیلنج سے عالمی برادری کیساتھ ملکر نمٹنا چاہتے ہیں،اتحادیوں کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ عسکریت پسندوں کے ہاتھ لگ چکا ہے۔ ہمارا مؤقف تھا اتحادی افواج کے انخلا کے بعد منفی صورتحال ہمیں بھگتنا ہوگی۔ہم اس چیلنج کے سامنے ہار نہیں مان سکتے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آبادی کے تحفط کیلئے مناسب اقدامات کررہے ہیں، عالمی برادری کو ہمیں ذمہ دار ملک کی حیثیت سے دیکھنا چاہئیےطالبان عبوری دور سے گزر رہے ہیں ، انہیں وقت دینا چاہیے سول ملٹری قیادت ملکر آگے بڑھ رہی ہے۔