ہنگامہ آرائی کیس ،سابق گورنر پنجاب کو رہائی نہ ملی، معاملہ پھر لٹک گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی)جناح ہاؤس پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں گرفتار اہم پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت پھر لٹک گئی ۔
تفصیلات کے مطابق سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ ٫ صنم جاوید ٫ فرزانہ سرور اور ندیم اصغر سمیت 28 ملزموں کی درخواست ضمانت پر سماعت12 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ، عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلاء سے حتمی دلائل طلب کر لیے، انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،دوسری جانب انسداد دھشت گردی عدالت نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر سابق وزیر خزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ ٫ عالیہ حمزہ ٫ صنم جاوید اور عائشہ بھتہ سمیت دیگر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا، عدالت نے پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی ۔
جناح ہاؤس حملہ کیس میں خواتین ملزمان کو بھی عدالت پیش کیا گیا،انسداد دھشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی، ملزمان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا گیا، تفتیشی افسر نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ، تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ مقدمہ میں بغاوت٫ جنگ چھیڑنے اور عوام کو اکسانے کی دفعات شامل کر دی گئیں ہیں اس لیے مزید تفتیش کرنا باقی ہے ، جس پر وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ خواتین سے کچھ برآمد نہیں ہوا ان سے کچھ برآمد نہیں ہوا، جس پر عدالت نے تفتیشی افسر کی جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے خواتین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ ٫ صنم جاوید ٫ ،فرزانہ سرور اور ندیم اصغر سمیت 28 ملزمان نے جناح ہاوس حملہ کیس میں رہائی کیلئے ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہیں،ملزم عبدالحفیظ، بلال احمد، قاسم علی،، عمران نذیر، توقیر عباس، وسیم گل، مقبول احمد، سید طاہر علی رضوی، عامر فاروق، فیصل اختر، ارونا نعیم نے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں،ملزم علی حسن، ندیم اصغر، شہباز صدیق، مبین قادری، حافظ نعمان، آصف مسیح، اشفاق نے بھی ضمانت کی درخواستیں دائر رکھی ہیں ، ملزم عتیق عباس، واجد علی، محمد آکاش، محمد قاسم، قاری ممتاز, عبدالغفور، کاشف احمد نے بھی ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں ، ملزمان خلاف تھانہ سرور روڑ میں جناح ہاؤس حملہ کا مقدمہ درج ہے۔
مزید پڑھیں:ٹک ٹاک سٹار ننھے بچے نے فنکاروں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی
دوسری جانب تھانہ شادمان کو نذر آتش کرنے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے اہم رہنما میاں محمود الرشید کو انسداد دھشت گردی عدالت پیش کر دیا گیا ہے،پولیس نے میاں محمود الرشید کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا ۔