آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس،سابق وزیر اعلیٰ کیخلاف نیب نے اہم فیصلہ کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سعود بٹ ) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی مسلسل غیر حاضری پر نیب لاہور نے تفصیلات کے ہیڈ کوارٹر بھجوا دیں ۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ 9 مئی کے بعد سے سابق وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھی عثمان بزدار نیب آفس پیش ہونے سے قاصر ہیں،نیب لاہور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عثمان بزدار کو مئی، جون،جولائی اوراگست میں طلب کیا گیا مگر وہ پیش نہیں ہوئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کیس کے حوالہ سے نیب پراسیکیوشن سے سفارشات لے لی گئی ہیں، عثمان بزدار کا کیس انکوائری سے انویسٹی گیشن میں اپگریڈ کرنے کے حوالہ سے بھی جائزہ لیا گیا، سابق وزیر اعلی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا کیس سب سے پہلے چلایا گیا، عثمان بزدار سے 2000 سے 2022 تک 22 سالہ اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں،عثمان بزدار بیرون ملک گندم درآمد، تقرر و تبادلے اور من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے کے کیس میں بھی شامل تفتیش ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سابق گورنر پنجاب کو رہائی نہ ملی، معاملہ پھر لٹک گیا