ڈینگی کے مریضوں میں دن بدن اضافہ، مزید کیسز سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد چودھری) پنجاب میں ڈینگی کے کیس بڑھنے لگے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 44 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔
مچھروں کی افزائش میں مزید 966 مقامات سے لاروا برآمد ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: بجلی سستی ہو گی یا نہیں؟ نگران وزیر توانائی نے صاف صاف بتا دیا
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگلے تین ماہ ڈینگی کے لیے بہت اہم ہیں، شہری ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔
یاد رہے کہ ڈینگی مچھر صبح روشنی ہونے سے پہلے اور شام میں اندھیرا ہونے سے دو گھنٹے قبل زیادہ متحرک ہوتا ہے، اس کی افزائش آگست سے اکتوبر کے مہینے کے دوران میں ہوتی ہے اور سرد موسم میں ڈینگی کی افزائش نسل رک جاتی ہے۔ ڈینگی کا مرض مچھر کے ذریعے کسی بھی دوسرے شخص کو منتقل ہوسکتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق مرض میں مبتلا مریضوں کے خون میں پلیٹیٹس کی تعداد 50 ہزار سے کم ہونے لگے تو وہ علاج کیلئے ہسپتال جائیں ۔