انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں اضافہ،اوپن مارکیٹ میں کمی

Sep 05, 2023 | 15:04:PM

(اشرف خان) انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں اضافہ،اوپن مارکیٹ میں کمی آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے ریکارڈ پر ریکارڈ بننے لگے ہیں، امریکی ڈالرایک روپے 46 پیسے مہنگا  ہونے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، انٹربینک میں امریکی ڈالر 307 روپے کی بلند سطح بھی عبور کرگیا،امریکی ڈالر پہلی بار 307روپے 10 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ،گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 305.64 روپے پر بند ہوا تھا، ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتا درآمدی بل اور بیرونی قرض کی ادائیگی روپے کو لے ڈوبی  ہے ،اگست میں درآمدی بل 4 ارب 50 کروڑ ڈالر تک جاپہنچا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:بینکوں سے پیسے نکلوانے والے ہوشیار، تشویشناک خبرآگئی

اوپن مارکیٹ میں انتظامیہ کے کریک ڈاؤن کی وجہ سے ڈالر کے ریٹ میں بڑی کمی ہوگئی،اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر ایک ہی دن میں 5 روپے سستا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 328 روپے سے گر کر 323 روپے تک ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں یورو 14 روپے سستا ہوکر 343.50 روپے تک گرگیا ،اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 7 روپے سستا ہوکر 410 روپے تک گرگیا ۔

اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 3 روپے سستاہوکر 88.80 روپے تک گرگیا،اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 2 روپے سستاہوکر 86 روپے کا ہوگیا۔

مزیدخبریں