بھارت کا ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

Sep 05, 2023 | 15:54:PM

(ویب ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کیلئے بھارت نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا اعلان کیا گیا۔

بی سی سی آئی کے مطابق اگلے ماہ شیڈولڈ ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سابق کپتان ویرات کوہلی، شبمن گل، شریاس ائیر، ایشان کشن اور کے ایل راہول شامل ہیں۔

نائب کپتان ہاردیک پانڈیا، سوریا کمار یادیو، رویندرا جڈیجا اور کلدیپ یادیو بھی 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ اس کے علاوہ ورلڈ کپ کے لئے بھارت ٹیم میں شاردل ٹھاکر، اکشر پٹیل، جسپریت بمراہ، محمد شامی اور محمد سراج بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: روپے کے مقابلے میں ڈالر کا ایک کے بعد ایک ریکارڈ

واضح رہے کہ رواں برس ہونے والا ون ڈے ورلڈکپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہونے جارہا ہے، ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں شیڈولڈ ہے۔

مزیدخبریں