(24نیوز)پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز کی دھمکی کام کرگئی,جمعے کے روز نگران وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم کراچی پہنچیں گے،پی ایس او ہیڈ آفس میں نگران وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم محمد علی سے پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز کا وفدملاقات کرے گا،ملاقات میں ڈیلرز مارجن کے علاؤہ پٹرول اور ڈیزل کی اسمگلنگ پر بھی بات ہوگی۔
پاکستان پیڑولیم ڈیلرز وفاقی وزیر کے سامنے سابقہ حکومت کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد کا کہیں گے،سابقہ حکومت نے پیڑولیم ڈیلرز کے فی لیٹر مارجن میں 1.64 پیسے اضافے کا معاہدہ کیا تھا ۔
عبد السمیع خان کا کہنا ہے کہ پیڑولیم ڈیلرز مارجن میں 41 پیسے کے حساب سے اضافہ چار اقساط میں کرنے کا معاہدہ ہوا تھا نگران وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم معاہدے پر عملدرآمد کریں ،عبد السمیع خان نے اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے معاہدے پر عمل نہیں کیا تو مجبوراً ملک بھر میں پیڑول پمپس بند کردیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اہم سیاسی شخصیت قتل