نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Sep 05, 2023 | 18:44:PM

(24 نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز کے ہمراہ لاہور میں ملاقات کی۔

ترجمان امریکی مشن کے مطابق امریکی سفیر اور نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے امریکی تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کے مواقع، انسانی حقوق اور مذہبی اقلیتوں کی بنیادی آزادیوں کے تحفظ کی اہمیت اور جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے احترام پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت چینی کی قیمتوں سے متعلق اہم اجلاس

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے امریکہ پاکستان اقتصادی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزیدخبریں