ایشیاء کپ، پاکستان کا بنگلہ دیش کیخلاف 11 رکنی اسکواڈ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وسیم احمد) ایشیاء کپ کے ساتویں میچ کیلئے پاکستان نے بنگلہ دیش کیخلاف 11 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 11 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے جس میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، محمد نواز کی جگہ فہیم اشرف کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: بھارت کا ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان
خیال رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ایشیاء سپر فور مرحلے کا پہلا میچ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کپتان کر رہے ہیں جبکہ باقی کھلاڑیوں میں شاداب خان نائب کپتان، فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا، افتخار احمد، محمد رضوان، فہیم اشرف، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔