نگران وزیر خزانہ سے کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک کی ملاقات

Sep 05, 2023 | 21:28:PM
نگران وزیر خزانہ سے کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک کی ملاقات
کیپشن: نگران وزیر خزانہ سے کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک ملاقات کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نیجی بین حسین نے ملاقات کی ،ملاقات میں عالمی بینک کے جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہاکہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد یقینی بنائے گا ،نگران حکومت ملکی معاشی استحکام اور ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے،حکومت غریب اور پسماندہ افراد کی خوشحالی کے اقدامات کر رہی ہے۔
کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک نے کہاکہ عالمی بینک حکومت کو معاشی بحالی کیلئے تکنیکی اور مالی معاونت فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 6 ستمبر کو چھٹی ہو گی یا نہیں؟ اہم خبر آگئی