سی ٹی ڈی کی کارروائی، آن لائن اسلحہ کاروبار کرنیوالا گروہ پکڑا گیا

Sep 05, 2023 | 21:43:PM
سی ٹی ڈی کی کارروائی، آن لائن اسلحہ کاروبار کرنیوالا گروہ پکڑا گیا
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جاوید قائم خانی) کراچی میں آن لائن اسلحہ منگوانے والا ایک اور گروہ پکڑا گیا۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے پشاور سے آن لائن کراچی اسلحہ بھیجنے والے فیصل عرف کوڈو اور محسن کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گروہ کا سربراہ رشان ملائیشیا سے گینگ کو آپریٹ کرتا ہے، ملزمان سے 30 بور، نائن ایم ایم اور چوری کی گئی موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: نوشہرہ ورکاں میں 13 سال کی گونگی بہری بچی جبکہ قمبر میں 10 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق فیصل عرف کوڈو برمی گینگ کے سربراہ کا اہم ساتھی ہے، اسلحے کی سپلائی واٹس ایپ کے ذریعے کی جاتی تھی۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق فیصل نے رشان کی ہدایت پر ہی صفدر رضوی کے قاتلوں کو بھی اسلحہ فراہم کیا تھا، گرفتار محسن 5 ہزار میں اسلحے کی ڈلیوری کرتا تھا۔